اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: ضمنی انتخاب میں جے ڈی یو کی جیت یقینی: زماں خان - بہار ای ٹی وی بھارت خبر

بہار کے اقلیتی محکمہ کے وزیر زماں خان کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقہ کو مالی معاونت کے طور پر جو قرض دیا جاتا ہے اس پر اب سود کا اطلاق نہیں ہوگا۔

زماں خان
زماں خان

By

Published : Oct 20, 2021, 10:37 AM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے کشیشور استھان میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے تحت جے ڈی یو کے امیدوار امن ہزاری کی حمایت میں مسلسل عوام سے رابطہ کرکے جے ڈی یو کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے زماں خان نے کہا کو وہ دربھنگہ سے تارا پور اسمبلی حلقہ کا بھی دورہ کریں گے۔

زماں خان

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضمنی انتخابات میں جے ڈی یو امیدواروں کے حق میں 70فیصد سے زیادہ لوگ ووٹ کریں گے اور ان دونوں سیٹ پر تاریخی فتح ہوگی،
انہوں نے مزید کہا کہ دس روز قبل ٰوزیر اعلیٰ نتیش کمار سے اقلتی طبقہ کے مسائل پر تبادلہ خیال ہواتھا۔ جس میں انہوں نے یہ تیقین دلایا کہ محکمۂ اقلیتی فلاح کی جانب سے جو قرض اقلیتی طبقہ کے مستحقین کو ملتا ہے اب رقم میں اضافہ کرتے ہوئے پانچ لاکھ سے بڑھاکر 10 لاکھ کردیا گیا ہے۔ا س کے علاوہ اس رقم پر سود کا اطلاق بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا دور حکومت قلم کا دور ہے جب کہ سابقہ حکومتوں کا دور لاٹھی کا دور تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں ریاست امن وامان کا گہوارہ بنا ہے۔ اقلیتی طبقہ کے بچے اب پہلے سے زیادہ تعلیم حاصل کرکے روزگار حاصل کررہے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دور میں جتنی ترقی ہوئی ہے اتنی ترقی پہلے نہیں ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details