اقبالؒ
اردو زبان وادب کے مشہور ومعروف شاعر اور عظیم فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پر نومبر کی 9 تاریخ کو عالمی یوم اردو کے طور پر اردو ایکشن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالودود قاسمی کی صدارت میں ایک محفل منعقد کی گئی. اس موقع پر علامہ اقبالؒ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت ودرجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی.
اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ کے زیر اہتمام عالمی یوم اردو تقریب منعقد اس میٹنگ میں اردو ایکشن کمیٹی کے نائب صدر ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے کئی اہم تجاویز اور مشورے دیئے جن میں چند اس طرح ہیں. آج عالمی یوم اردو کے موقع پر ہم عہد کریں کے ہم لوگ اپنے اپنے گھروں میں اردو اخبار لازمی طور پر لیں. دوسری بات یہ ہے کے دربھنگہ کے مشہور فلاحی ادارہ انجمن خدام ملت میں اردو کا ایک بڑا سا بورڈ اردو ایکشن کمیٹی کی جانب سے ضرور لگایا جائے. ڈاکٹر محمد مسرور عالم نے یہ مشورہ دیا کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم میں اردو زبان کو سرکاری اسکول جو اپنانے کی بات کررہی ہے اس کو ضرور رائج کریں. ڈاکٹر محمد سرفراز عالم جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ ذمہ داران ہر محلہ میں تعلیم یافتہ لوگوں سے مل کر ان کو ترغیب دلائیں کہ ہم اردو کو کس طرح فروغ دے سکتے ہیں.
اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ کے زیر اہتمام عالمی یوم اردو تقریب منعقد جناب عامر حسین نے کہا کہ سارے اسکولوں میں اردو میں بورڈ ضرور لگایا جائے. میٹینگ میں آئی ساری تجاویز اور مشوروں کی اردو ایکشن کمیٹی کے نائب صدر نسیم احمد مکی نے پرزور لفظوں میں تائید وتصدیق کی. ساتھ ہی آج کی میٹنگ میں یہ بات بھی طے پائی کہ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار کو ضلع کے مختلف علاقوں میں اردو ایکشن کمیٹی کی نشست ضرور منعقد کی جائے. لہٰذا اسی سلسلے میں اگلی میٹنگ نومبر کے چوتھے اتوار 28 نومبر بروز اتوار بوقت 11 بجے دن بمقام جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر محلہ سرائے ستار خاں نزد بڑی مسجد رکھی گئی ہے. آپ تمام محبان اردو سے مذکورہ وقت میں شرکت فرماکر اپنی اردو دوست نوازی کا ثبوت پیش کرنے کی گزارش کی گئی ہے.
اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ کے زیر اہتمام عالمی یوم اردو تقریب منعقد یہ بھی پڑھیں:
نشست میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد ریحان قادری' محترمہ نازیہ حسن' محمد عامر حسین سلفی ' محمد حارث' ارشد صدیقی ' محمد عامر صدیقی ' ابوبکر انصاری' یسین منڈل' شہباز عالم' انضمام الحق' محمد واصف وغیرہ کے علاوہ اور بھی دیگر لوگ کے علاوہ طلبہ کی کافی تعداد شامل ہوئی.