اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد - اٹل بہاری واجپئ کے یوم پیدائش کے موقع پر اس مفت طبی کیمپ

دربھنگہ میں سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئ کے یوم پیدائش کے موقع پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سینکڑوں سے زائد مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کیے گئے۔

مفت طبی کیمپ میں غریبوں کو مفت طبی خدمات دئیے گئے
مفت طبی کیمپ میں غریبوں کو مفت طبی خدمات دئیے گئے

By

Published : Dec 25, 2020, 7:40 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں بینی پور تحصیل کے جیون اسپتال کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح بینی پور کے رکن اسمبلی پروفیسر ونے کمار چودھری نے کیا۔اس مفت طبی کیمپ میں مختلف یونٹ کے کل 19 ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا اور مفت میں دوائی بھی تقسیم کی۔

مفت طبی کیمپ میں غریبوں کو مفت طبی خدمات دئیے گئے


اس موقع پر جیون اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آر کے جھا نے کہا کہ آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئ کے یوم پیدائش کے موقع پر اس مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں 500 سو سے زائد غریب بے سہارا مریضوں کی جانچ مفت میں کی گئی اور مفت میں دوائیاں بھی دی گئی۔ اس طرح کے کیمپ میں ویسے مریضوں کی تعداد زیادہ تھی جو علاج کے لیے دربھنگہ نہیں جا سکتے تھے، کیونکہ دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال یہاں سے کافی دور ہے، ہمارا عہد ہے کہ ہم ہر برس اس طرح کے مفت طبی کیمپ منعقد کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details