اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ پنچایت انتخاب: منی گاچھی اور ٹارڈیح تحصیل میں ووٹنگ کا عمل جاری

ضلع دربھنگہ میں پنچایت انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ منی گاچھی اور ٹارڈیح تحصیل کے کل 483 پولنگ مراکز پر صبح سات بجے سے ووٹروں کی اچھی تعداد نظر آئی۔

منی گاچھی اور ٹارڈیح تحصیل میں ووٹنگ کا عمل جاری
منی گاچھی اور ٹارڈیح تحصیل میں ووٹنگ کا عمل جاری

By

Published : Oct 20, 2021, 2:07 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں کل 11 مرحلے میں پنچایت انتخابات ہو رہے ہیں۔ پنچایت انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آج ضلع دربھنگہ کے منی گاچھی اور ٹارڈیح تحصیل میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ منی گاچھی اور ٹارڈیح تحصیل کے کل 483 پولنگ مراکز پر صبح سات بجے سے ووٹروں کی اچھی تعداد نظر آئی۔ بارش ہونے کے باوجود ووٹرز پرامن ماحول میں اپنے رائے دہندگان کا استعمال کر رہے ہیں۔

دربھنگہ پنچایت انتخاب

بہار اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں دربھنگہ ضلع انتظامیہ پرامن ماحول میں پنچایت انتخاب کرانے میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ آج چوتھے مرحلے میں جو ووٹنگ ہو رہی ہے اس میں منی گاچھی تحصیل کے کل 22 پنچایت کے لئے کل 318 پولنگ مراکز اور ٹارڈیح تحصیل کے کل 14 پنچایت کے لئے کل 165 پولنگ مراکز پر رائے دہندگان ووٹنگ کر رہے ہیں۔

دربھنگہ پنچایت انتخاب

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم بھی منی گاچھی تحصیل کے نہرا مغربی پنچایت میں ووٹنگ کا جائزہ لینے پہنچی۔ بارش ہونے کے باوجود بھی ووٹرز کی لمبی قطار نظر آئی۔ نامنگر گاؤں میں واقع پولنگ اسٹیشن نمبر 101 اور پولنگ اسٹیشن نمبر 105 پر بھی کثیر تعداد میں خواتین اور مردوں کی ایک لمبی قطار نظر آئی۔

منی گاچھی اور ٹارڈیح تحصیل میں ووٹنگ کا عمل جاری

اس دوران پولنگ اسٹیشن 101 کی ڈیوٹی پر تعینات پریسائڈنگ آفیسر راجند کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس بوتھر پر کل 399 ووٹر ووٹ دینے والے ہیں، صبح ساڑھے دس بجے تک کل 122 ووٹروں نے ووٹ دے دیا ہے اور بارش ہونے کے باوجود بھی ووٹروں میں امنگ نظر آرہی ہے اور یہاں پرامن ماحوال میں ووٹنگ جاری ہے۔

منی گاچھی اور ٹارڈیح تحصیل میں ووٹنگ کا عمل جاری

وہیں اس دوران ووٹنگ کے قطار میں کھڑے ایک ووٹر محمد نسیم نے بتایا کہ ووٹروں میں خوشی ہے اور ہم یہاں پر امن ماحول میں ووٹنگ دینا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details