فورنسک ٹیم نے آج شام موقع واردات پر جاکر ڈی ایس پی صدر انوج کمار کی موجودگی میں باریکی سے اس معاملے کی جانچ پڑتال کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 28 اکتوبر کو تقریباً 12 بجے دن میں نامعلوم جرائم پیشوں نے متواتر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔
اس واردات میں گوتم نامی شخص جو کپڑے کی دکان پر تھا،زخمی ہوگئے تھے۔
دربھنگہ: فائرنگ کے ملزمین گرفتار اس واقعے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا کیونکہ ضلع انتظامیہ کی ناک کے نیچے اس واقعے کو جرائم پیشوں نے انجام دیا تھا حالانکہ دربھنگہ پولیس نے فائرنگ کے اس معاملے کا انکشاف کر دیا ہے۔ واقعہ کے اگلے دن پانچ جرائم پیشوں کو گرفتار کر لیا گیا جو اس واقعے میں شامل تھے۔
وہیں پولیس نے فائرنگ کے اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ مہیا کرنے کے لئے فورنسک ٹیم کو آج طلب کیا تاکہ اس کی گہرائی تک پہنچا جا سکے۔
اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر انوج کمار نے کہا کہ فائرنگ میں جو شخص ہلاک ہوا تھا اس میں ملوث سبھی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور انہیں جیل بھی بھیج دیا گیا ہے۔
فوری طور پر اس کیس کے ملزمان کو سزا دلوانے کے لئے جلد از جلد سبھی پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے آج فورنسک ٹیم کی مدد لی گئی۔