اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: ووٹر بیداری رتھ کا آغاز - بہار نیوز

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے کلکٹر ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے کلکٹر دفتر سے ووٹروں کی سمولیت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ووٹر بیداری رتھ کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

voter awareness rath
ووٹر بیداری رتھ کا آغاز

By

Published : Oct 1, 2020, 7:08 PM IST

اس موقع پر ڈی پی او آئی سی ڈی ایس، ضلع انتخابی آئکان منی کانت جھا و دیگر افسران اور آنگن باڑی سیویکا اور ملازمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کلکٹر دربھنگہ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے کہا کہ، 'انتخاب کا جمہوریت میں اہم مقام ہے۔ اسی کے پیش نظر آج ووٹر بیداری رتھ کو نکالا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

یہ رتھ خاص طور پر سبھی تحصیلوں کے گاؤں گاؤں جاکر طرح طرح کے سلوگن کے ساتھ ووٹروں کو بیدار کریں گے، تاکہ ووٹ فیصد میں اضافہ ہو۔

ووٹروں کو ووٹ کب کیا جائے گا اور کب ووٹوں کی گنتی ہوگی سبھی طرح سے انہیں بیدار کیا جائے گا۔

دربھنگہ میں دس اسمبلی حلقہ میں میں انتخاب ہونا ہے، دربھنگہ ضلع میں سنہ 2015 میں 49 فیصد ووٹ ہوا تھا، سنہ 2019 میں 58 فیصد تھا۔ وہیں سنہ 2015 میں خاتون کا ووٹ فیصد 51 فیصد تھا اور سنہ 2019 میں 63 فیصد تھا۔'

انہوں نے کہا کہ، 'اس بار ہونے والے انتخاب میں ہمارا مقصد ہے، کم سے کم 70 فیصد ہو۔' انہوں نے مزید بتایا کہ، ' پولنگ مراکز پر کووڈ۔ 19 کو لیکر سبھی احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے اور سبھی ووٹروں کو ہینڈ گلوز تقسیم کئے جائیں گے ساتھ ہی سینیٹائز بھی کیا جائے گا۔'

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی انتخابات: سیٹوں کی تقسیم پر این ڈی اے میں اختلاف

انہوں نے اپیل کی کہ ووٹرز خوف میں نہ رہے بلکہ بے خوف ہو کر ووٹ کرنے جائیں اور ماسک کا استعمال کریں یا گمچھہ کا استعمال کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details