دربھنگہ:ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں پیر کے روز کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کی قومی اپیل پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیے جانے سے پہلے ضلعی دفتر سے پارٹی کے درجنوں کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے MRM کالج سے ہوتے ہوئے کامریڈ بھوگیندر جھا چوک پہنچے۔ دوسری طرف پتلا جلانے کے بعد نارائن جی جھا کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی سکریٹری، سابق ایم ایل اے رام نریش پانڈے نے کہا کہ جب سے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی حکومت آئی ہے، بڑے پیمانے پر بجٹ میں کٹوتیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے بڑے پیمانے پر ٹیکس وصول کر کے وہ اپنے صنعتکار دوستوں کو مفت میں قرضے بانٹ رہی ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج روزمرہ کی تمام چیزیں مہنگی ہو گئی ہیں۔ مہنگائی آسمان کو چھو چکی ہے۔
CPI Burn Modi Effigy In Darbhanga دربھنگہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نظر آتش
دربھنگہ میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے مرکزی بجٹ کی مخالفت میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔ CPI Demonstrated Against Union Budget
رام نریش پانڈے نے کہا کہ سال 2014 سے اب تک تمام اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کا جینا مشکل ہے۔ حکومت اپنے بجٹ میں عوام کو ریلیف دے۔ اس کے برعکس حکومت نے اس بجٹ سے سب کو مایوس کیا ہے۔ جس کے خلاف پیر کے روز پورے ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ پارٹی کے ضلع خزانچی سدھیر کمار، پروفیسر صابر احمد بیگ، وشواناتھ مشرا، چندریشور سنگھ، رام چندر شاہ، برج بھوشن پرساد سنگھ 'بھولا'، ہریش سنگھ، احمد علی تمنے، سدھیر کمار رائے، آشوتوش مشرا، شرد کمار سنگھ، پرسنجیت پربھاکر، وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں : CPIML Team Met The IG And Senior Superintendent Of Police سی پی آئی ایم ایل کا کامریڈ پپو خان کی رہائی کا مطالبہ