اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Leader Shakeel Ahmedکانگریس کے رہنما شکیل احمد نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا - بہار کانگریس بھی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

کانگریس کے سنیئر رہنما شکیل احمد نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پرجم کرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ (بی جے پی) پوری طرح سے ناکام ہے۔بی جے پی کی حکومت میں عوام پریشان ہیں۔عام لوگوں نے بی جے پی کے خلاف بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔Congress Leader Shakeel Ahmed Attacked The Central Government

کانگریس کے  رہنما شکیل احمد نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا
کانگریس کے رہنما شکیل احمد نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

By

Published : Jan 23, 2023, 4:45 PM IST

کانگریس کے رہنما شکیل احمد نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

دربھنگہ:بہار میں ایک طرف وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بیتیہ سے سمادھان یاترا کا آغاز کیا تو دوسری جانب بہار کانگریس بھی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نکال کر بی جے پی حکومت کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔یہ یاترا مختلف اضلاع سے ہوتی ہوئی کانگریس پارٹی کے دفتر ضلع دربھنگہ لہریاسرائے پہنچی۔جہاں بھارت جوڑو یاترا کا کانگریس لیڈر پرتیبھا سنگھ نے پرتپاک استقبال کیا،

اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر شکیل احمد نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ کہنے میں کوئی جھجک نہیں ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے ۔مرکز میں ایک اسی حکومت برسراقتدار ہے جس کی وجہ سے ملک میں افراتفری کا ماحول ہے ۔

کانگریس کے رہنما شکیل احمد نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ جس طرح انگریزوں نے 60 فیصد ہندو، 35 فیصد مسلمان اور 5 فی صد دوسرے مذاہب کے لوگوں کو آپس میں لڑاتے تھے۔انگیز بھارت پر حکومت کرنا چاہتے تھے اسی وجہ سے انہوں نے ہندو اور مسلمانوں کو 1857 سے 1947 کے درمیان لڑاتے رہے ہیں۔اسی پالیسی کی وجہ سے انہوں نے ملک میں لمبے عرصے تک حکومت کی۔ٹھیک اسی طرح بی جے پی بھی حکومت کرنے کے لئے حکمت عملی اپنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Darbhanga Krishna Hospital دربھنگہ کرشنا ہسپتال کا افتتاح

ان کا کہنا ہے کہ آج بی جے پی ملک میں نفرت کی سیاست کی بدولت اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے۔ان کی اسی کوشش کے خلاف راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا نکالی ہے اور یہ یاترا پورے ملک میں زبردست کامیاب ہوئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details