دربھنگہ پارسل بلاسٹ (Darbhanga Blast) کے معاملے میں حیدرآباد اور اترپردیش کے شاملی سے گرفتاریوں کو این آئی اے کی ٹیم نے جمعرات کو دہلی لے کر پٹنہ پہنچی۔ آج گرفتار ناصر، عمران اور کفیل کو کورٹ میں پیش کرنے کے لئے پٹنہ سول کورٹ لایا گیا۔
ای آئی اے اور اے ٹی ایس کی ٹیم تینوں کو لے کر کورٹ پہنچی، حالانکہ معاملے میں گرفتار سلیم کو اب تک نہیں لایا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق سلیم کی پیشی کو لے کر اب تک بیرو جیل انتظامیہ کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ سلیم کی حراست کی مدت آج ہی ختم ہورہی ہے۔
پٹنہ سول کورٹ کے باہر پولیس کے جوان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق این آئی اے سلیم کی ریمانڈ کی مانگ کورٹ سے کر سکتی ہے۔ سلیم کے ساتھ کفیل، عمر اور ناصر کی ریمانڈ کی مانگ کر سکتی ہے۔ معلوم ہوکہ پٹنہ سول کورٹ نے انہیں 9 جولائی تک ریمانڈ پر رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ جسے کے بعد این آئی اے انہیں پوچھ تاچھ کے لئے دہلی لے گئی تھی۔
معلوم ہوکہ سلیم اور کفیل کو یوپی اے ٹی ایس نے یوپی کے شاملی ضلع سے 2 جون کو گرفتار کیا تھا۔ وہیں ناصر اور عمران کو 30 جون کو حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:داعش سے مبینہ مراسم کے الزام میں گرفتار شخص کی ضمانت کے لیے کورٹ میں عرضی
17 جون کو دربھنگہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر ٹرین سے پارسل اتارنے کے دوران بلاسٹ ہوا تھا۔ اس کے بعد سے ہی جانچ ایجسیاں تفیش کررہی ہیں۔ اب تک یوپی ایس ٹی ایس نے شاملی سے مشکوک دو شخص کو گرفتار کیا تھا۔ وہیں ایک شخص کو تلنگانہ اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے۔