بہار کے ضلع دربھنگہ میں واقع سنگھواڑہ بلاک کے ناصر گنج سے تعلق رکھنے والے باوقار سیاسی، سماجی اور تعلیمی دنیا کے ایک معتبر شخصیت الحاج عتیق احمد ناصری کا بدھ کے روز سہ پہر ساڑھے 4 بجے انتقال ہوگیا۔ وہ تقریبا 69 برس کے تھے۔
ان کے انتقال سے پورا علاقہ صدمہ میں ہے، ان کی سادگی، مہمان نوازی اور سنجیدہ دینی فکر قابل رشک تھی۔ خاص طور پر انہوں نے سماج کے بکھرتے تانے بانے کو درست کرنے اور معاشرے کو دینی فکر سے جوڑنے کا جو بیڑا اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا تھا اس کے لئے وہ سماج کے ہر طبقے میں برسوں تک یاد کئے جائیں گے۔
مرحوم امارت شریعہ کے ارباب حل و عقد کے رکن بھی تھے۔ جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی سیاسی، سماجی اور عوامی حلقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔