اردو

urdu

By

Published : Nov 6, 2019, 11:00 PM IST

ETV Bharat / state

بہار: مہنگائی بھتہ میں 17 فیصد کا اضافہ

بہار حکومت نے پانچویں پے کمیشن کے تحت تنخواہ یا پنشن لے رہے سرکاری ملازمین اور پنشن یافتگان کے مہنگائی بھتے میں 17 فیصد کا اضافہ کیا ۔

بہار: مہنگائی بھتہ میں 17 فیصد کا اضافہ

کابینہ سکریٹریٹ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر دیپک پرساد نے آج وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بعد بتایاکہ پانچویں مرکزی پے کمیشن کی سفارش کے مطابق غیرنظر ثانی شدہ اسکیل میں تنخواہ یا پنشن لے رہے ریاست کے سرکاری ملازمین، پنشن یافتوں یا فیملی پنشن یافتوں کو اب 925 فیصد کے مقام پر 312 فیصد مہنگائی بھتہ ملے گا۔ انہوں بتایا کہ مہنگائی بھتے میں 17 فیصد کا اضافہ یکم جولائی 2019 کے اثر سے نافذ العمل ہے۔

ڈاکٹر پرساد نے بتایاکہ چھٹے مرکزی پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق غیرنظر ثانی شدہ پے اسکیل میں تنخواہ یا پنشن لے رہے ریاست کے سرکاری ملازمین، پنشن یافتوں یا فیملی پنشن پانے والوں کو اب 154 فیصد کے مقام پر 164 فیصد مہنگائی بھتہ یا راحت ملے گی۔ انہوں نے بتایاکہ مہنگائی بھتے میں دس فیصد کا اضافہ یکم جولائی 2019 سے نافذالعمل ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details