گردابی طوفان یاس cyclone yaas کے اثر کی وجہ سے ارریہ میں گزشتہ 24 گھنٹے سے تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ مسلسل ہو رہی بارش نے یہاں کے عام لوگوں کی زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔
بارش سے یہاں کی ندیوں میں بھی زبردست طغیانی دیکھنے کو مل رہی ہے، ایسی امید کی جا رہی ہے کہ اگر تین سے چار دن لگاتار بارش ہوئی تو ارریہ ضلع قبل از وقت سیلاب کی زد میں ہوگا اور اس کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی نظم نہیں ہے۔
ارریہ میں ہو رہی بارش continuously heavy raining سے یہاں کا موسم حرارت کافی گر گیا ہے جس وجہ سے عوام اپنے گھروں کے اندر دبکے ہوئے ہیں۔ کچھ روز قبل جہاں کورونا گائیڈ لائن corona guideline کے مطابق صبح چھ بجے سے دس بجے تک مارکٹ کھولنے کی اجازت کے بعد لوگوں کی بھیڑ دیکھی جاتی تھی، وہیں مارکٹ آج سنسان پڑا ہوا ہے۔