گذشتہ دنوں نے ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے علاقہ پٹنہ سٹی سے ایک خاتون پروفیسر کا موبائل ہیک کر پیسے نکالے گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے یہ رقم اپنی بیٹی کی شادی کے لیے جمع کئے تھے۔
بہار میں سائبر فراڈ سے عوام پریشان اسی طرح سہسرام کے ایک سبکدوش افسر پرکاش چندر سے سائبر فراڈ کے ذریعہ 4000000 روپے ہیک کئے گئے۔
فرضی طریقے سے پیسے نکالے جاتے ہیں، جب پیسے اکاؤنٹ سے غائب ہوجاتے ہیں تب ماثرہ کو اس بات کی خبر ہوپاتی ہے۔
اس ضمن میں یہ بات بھی کہی جاتی ہے کہ متاثرہ شخص یا خاتون کی جانب سے بینک میں شکایت بھی کی جاتی ہے اور پولیس تھانے کے چکر لگائے جاتے ہیں، اس کے باوجود متاثرہ کی داد رسی نہیں ہوپاتی ہے۔
مذکورہ دو معاملے میں ایسا ہی ہوا ہے۔
تاہم اس سلسلے میں سائبر ایکسپورٹ ابھینو سوربھ کا کہنا ہے کہ اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی غلطی نہ ہو تو اس کے پیسے لوٹائے جاتے ہیں۔اس لیے انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:بہار: نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
انہوں نے عام آدمی سے اپیل کی کہ ان دنوں بہار سمیت پورے ملک میں سائبرفراڈ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لوگوں کو کسی بھی لین دین کو محفوظ بنانے کے لئے متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔