بہار سمیت پورے ملک میں ان دنوں سائبر کرائم کرنے والے گروہ سرگرم ہیں۔ جرائم پیشہ افراد نِت نئے طریقے سے محنت سے کمائی گئی لوگوں کی رقم لوٹ رہے ہیں۔
پٹنہ میں اے ٹی ایم کلوننگ کرنے والے جعل ساز دوبارہ سرگرم ہیں۔ جعل سازوں نے تھانہ کنکرباغ کے کمہارا کے آشوتوش کمار کے اے ٹی ایم کارڈ کو کلون کیا اور کھاتے سے پچاس ہزار روپے نکال لیے۔
آشوتوش نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش مقامی پولیس کے علاوہ اقتصادی جرائم یونٹ بھی کررہی ہے۔
پٹنہ میں اے ٹی ایم کارڈ کی کلوننگ کے ذریعہ رقم غبن کرنے کا معاملہ ایک طویل عرصے کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔ پہلے اس طرح کے واقعات تواتر کے ساتھ ہوتے تھے، جس کے بعد بینکوں کے ذریعہ نئی قسم کی اے ٹی ایم مشینیں لگائی گئیں۔ اے ٹی ایم کارڈز کو ان مشینوں سے کلون نہیں کیا جاسکتا تھا، تاہم حالیہ کلوننگ نے سبھی کو حیرات میں ڈال دیا ہے۔
اقتصادی جرائم یونٹ کے اے ڈی جی نیئر حسن خان نے کہا کہ بہار میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ کیس سے عام لوگوں کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ان دنوں چیک کلوننگ کا معاملہ مستقل طور پر منظر عام پر آرہا ہے، جس پر اقتصادی جرائم یونٹ کی جانب سے رہما ہدایات جاری کی جارہی ہے۔ ذیلی ڈاک آفس کے بند اکاؤنٹ سے دوبارہ ایک کروڑ سے زائد کے غبن کے معاملے میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ اس میں کون ملوث ہے۔ جب تک شواہد نہیں ملتے کچھ کہنا مشکل ہے۔ ہر مقام پر تفتیش جاری ہے۔ جلد اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔'
"بینک ملازم یا محکمہ ملازم کی ملی بھگت کے بغیر چیک کلوننگ کیے رقم نکالنا ناممکن ہے۔ ہر مقام پر تفتیش کی جارہی ہے۔ جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔ مارکیٹ میں کلوننگ کے آلات آسانی سے دستیاب ہیں۔ جس میں اے ٹی ایم کے ذریعہ یا چیک کلون کیا جاسکتا ہے۔ لوگوں کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ نیئر حسن خان، اے ڈی جی ، اقتصادی جرائم یونٹ
اقتصادی جرائم یونٹ کے سائبر ماہر ابھینو سورو نے کہا کہ سائبر فراڈ سے بچنے کے لیے لوگوں کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ان دنوں سائبر فراڈ نئے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے عام لوگوں کی مشکل سے کمائی گئی رقم کو لوٹ رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے بھاگل پور پولیس نے گرفتار سائبر فراڈ کا موبائل فون دریافت کیا تھا، اور پتہ چلا ہے کہ اس نے دھوکہ دہی کے دوران پکڑے جانے سے بچنے کے طریقے یوٹیوب سے سیکھا تھا۔ کچھ دن پہلے یہ دیکھا گیا تھا کہ سائبر فراڈ نے بھاگلپور سے دہلی جانے کے لیے متعدد اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالے تاکہ مقام کی نشاندہی نہ ہوسکے'۔