گیا:ریاست بہار کے گیا کے بمبے بازار شاپنگ مال کے پروپرائٹر محمد شبو نے بتایا کہ آج مال کی جانب سے لکی ڈرا کا انعقاد ہوا۔اس میں بڑی تعداد میں صارفین شریک ہوئے اس میں مہمان خصوصی کے طور پر مقامی تھانہ سول لائن کے داروغہ شامل ہوئے ۔Customer Win Motorcycle In Lucky Drew Organized Bombay Bazar In Gaya
ان کے یہاں خریداری پر صارفین کو لکی ڈرا کا کوپن مفت دیا جاتا ہے۔اس کا مقصد صارفین کو تحائف سے نوازنے کے ساتھ بزنس کو گروتھ کرنا ہے ۔آج کے لکی ڈرا میں 88کسٹمرز کو انعامات سے نوازا گیا ہے جس میں موٹرسائیکل کے علاوہ فریز ، واشنگ مشین ، موبائل فون ، کوکر ، گرم رکھنے کا برتن سیٹ کے علاوہ دوسرے گفٹ تھے ۔