شہر گیا میں واقع اقلیتی لسانیات کالج مرزا غالب میں ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ پرنسپل پروفیسر سرفراز خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج کمپیوٹر کی تعلیم ایک ضروری شرط ہے۔ تکنیکی دور میں ہر چھوٹے و بڑے کاموں میں اس کی اہمیت برقرار رہتی ہے۔
گیا: مرزا غالب کالج میں ثقافتی پروگرام منعقد انہوں نے کہا کہ مرزا غالب کالج ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے لیے ہمہ وقت تعاون کے لئے تیار ہے اور جو طلبہ کمزور ہیں، ان کی تعلیمی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
گیا: مرزا غالب کالج میں ثقافتی پروگرام منعقد کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان نے پرانے طلباء کے روشن مستقبل اور نئے طلباء کو خبردار کیا کہ مستقبل میں آگے بڑھنے کے لیے ایمانداری، جوش، صحیح سمت اور محنت کی ضرورت ہے۔ جسے وہ ہرحال میں کریں۔
گیا: مرزا غالب کالج میں ثقافتی پروگرام منعقد یہ بھی پڑھیں: 'سبکدوش انجینئرز کے بجائے بے روزگار نوجوان انجینئرز کو نوکری فراہم کی جائے'
اس موقع پر طلبا و طالبات کی طرف سے رقص، ڈرامہ، تقریر اور دیگر پروگرام کا مظاہرہ کیا گیا۔