نکسلی تنظیم بھاکپا ماؤوادیوں کے خاتمہ کے لئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس ' سی آرپی ایف ' کی 159 ویں بٹالین کو 2008 میں ضلع گیا میں تعینات کیا گیا تھا۔
سنہ2008 سے لیکر اب تک سی آرپی ایف نے اپنی بہادری اور سماجی کاموں سے نکسلیوں کی زمین تنگ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ریاست بہار کا ضلع گیا نکسل متاثرہ علاقہ ہے ، چونکہ ضلع گیا جھارکھنڈ کی سرحد سے متصل ہے اور ضلع کے کئی علاقے پہاڑی اور جنگلی ہیں جس کی وجہ سے نکسلیوں کی آماجگاہ رہی ہے۔
نکسلیوں کی پکڑ مضبوط ہوتے دیکھ کر 2008 میں ریاستی حکومت نے سی آرپی ایف کی 159 ویں بٹالین کو گیا بلایا تھا ۔
گزشتہ برس سی آرپی ایف نے نکسلیوں پر شکنجہ کسنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
خیال رہے کہ 159 ویں بٹالین کے کمانڈنٹ نشیت کمار نے ای ٹی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ سی آرپی ایف کے لئے سنہ 2019 اچھا ثابت ہوا ہے ۔
بٹالین کی سب سے بڑی کامیابی نکسلیوں کی نقل وحرکت پر شکنجہ کسنا ہے ۔