دیوالی سے دو دن قبل دھن تیرس میں ہندو سماج کی خواتین خاص طور پر سونے چاندی کے زیورات کے ساتھ لوہے یا تانبے کے برتن کی خریداری کرتی ہیں۔
ایک روایت کے مطابق اس تہوار میں لکشمی کی پوجا بھی کی جاتی ہے کیوںکہ اسے دھن کی دیوی مانا جاتا ہے۔
ریاست بہار کے ضلع گیا میں دھن تیرس کے موقع تجارتی علاقے کی سڑکوں پر ٹریفک نظام میں تبدیلی کی گئی ہے۔
پولیس نے یہ فیصلہ شہر میں دوپہر بعد سے لگے جام کے بعد کیا ہے۔
گیا کے بازاروں میں دھن تیرس پر عوام کا جم غفیر گیا میں دھن تیرس کو لے کر رات بھر تجارتی علاقے میں بھیڑ ہوتی ہے۔
صارفین اپنی پسند کی چیزیں خریدتے ہیں، اس دن صرافہ بازار میں زیادہ بھیڑ ہوتی ہے، سونے چاندی و ڈائمنڈ کے زیورات کی خریداری زیادہ ہوتی ہے۔
رات بھر شہر کی دکانوں میں چہل پہل ہوتی ہے.
گیا میں تجارتی مراکز میں عوام کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے مختلف راستوں کے آمد رفت میں تبدیلی لائی گئی ہے۔
ڈی ایس پی سیٹی راج کمار شاہ نے بتایا کہ ڈسٹرک کلکٹریٹ گولمبر سے راستے میں تبدیلی کی گئی ہے ۔جی بی روڈ اور رمنا روڈ ونوے ہوگا۔
انہوں نے بتایا یہ سلسلہ دیوالی تک رہے گا ۔جس طرح سے درگاپوجا میں ٹرافیک پلان تھا اسی طرح اس میں بھی رہیگا ۔ شہر میں بھیڑ کودیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔