بہار میں کورونا وبا کے دوران پرندوں میں برڈ فلو کا معاملہ بھی سامنے آرہا ہے، گیا میں برڈ فلو سے ہوئے پرندوں کی موت Birds die of bird flu سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
اطلاعات کے مطابق گیا شہر کے پربھاوتی ہسپتال کے احاطے میں بدھ کے روز اچانک دو درجن کوے مردہ پائے گئے۔ پربھاوتی ہسپتال کے عملہ نے اس کی اطلاع ضلع انیمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ جنگلات کی کو دی، موقع پر پہنچی محکمہ جنگلات کی ٹیم نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
اس سلسلے میں ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پربھاوتی ہسپتال کے احاطے میں 2019 سے ہر سال اس موسم میں کوے مردہ Birds die of bird flu پائے جاتے ہیں۔ جانچ کے لیے محکمہ جنگلات نمونے لیے گئی ہے جنہیں پٹنہ بھیجا جا رہا ہے۔ اور ہسپتال کے احاطے کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔