اردو

urdu

ETV Bharat / state

Crop Awareness Program گیا کے مرزا غالب کالج میں فصلوں سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام - گیا میں فصلوں سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام

گیا میں واقع مرزا غالب کالج میں فصلوں سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خاص کر دھان کی فصل کے پودوں میں ہونے والی بیماریوں پر غوروفکر کیا گیا۔ اس میں آندھرا پردیش کے پروفیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

گیا کے مرزا غالب کالج میں فصلوں سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام
گیا کے مرزا غالب کالج میں فصلوں سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام

By

Published : May 18, 2023, 4:00 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مرزاغالب کالج میں بدھ کو دھان کی فصل میں لگنے والے مختلف کیڑوں اور اس سے فصل میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے تعلق سے لکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اس لیکچر پروگرام کا اہتمام کالج کے شعبہ نباتیات اور بائیو ٹکنالوجی کے ذریعے کیا گیا تھا جس میں دھان کے پودوں کو ہونے والی متعدد بیماریوں سے متعلق اظہار خیال کیا گیا۔

گیا کے مرزا غالب کالج میں فصلوں سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام

اس پروگرام میں ڈاکٹر انیرودھ کمار اسسٹنٹ پروفیسر سنٹرل ٹرائیول یونیورسٹی آندھرا پردیش نے اپنے اہم خصوصی خیالات پیش کیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانوں کی طرح پودے بھی بیمار ہوتے ہیں اور انسانوں کی طرح پودوں میں بھی بیماریوں کے خلاف مزاحمت ہوتی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر دھان کے پودے سے وابستہ ایک بیکٹیریا کا ذکر کیا، جس کا نام Xanthomonas oryzae ہے۔

گیا کے مرزا غالب کالج میں فصلوں سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ یہ بیکٹیریا دھان کے پودوں کی پیداواری صلاحیت کو کم کر دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہر سال بڑا معاشی نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بیماری سے بچنے کے کئی طریقے بتائے۔ انہوں نے بتایا کہ جب دھان کے پودے اس بیماری سے بچ جاتے ہیں تو کسان دھان کی بہتر فصل حاصل کرتے ہیں۔ وہیں اس پروگرام کا تعارف کالج کے شعبہ نباتیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر منہاج عالم نے پیش کیا، مہمان مقرر کا تعارف ڈاکٹر سمیہ شیخ نے پیش کیا۔ اس موقع پر طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان کے علاوہ پروفیسر عطا الرحمان، ڈاکٹر آفتاب احمد، فارینہ شاہین، ریشمہ پروین، ڈاکٹر ابوالفتح وغیرہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Rains Damage Wheat Crop جموں خطہ میں بارشوں سے گندم کی فصل کو نقصان

ABOUT THE AUTHOR

...view details