اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بہار میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی ضرورت' - جرائم پیشہ افراد پر یوپی حکومت کے طرز پر کاروائی کی ضرورت

بہار میں بڑھتے جرائم کے واقعات پر بی جے پی کے رکن اسمبلی پون جیسوال نے کہا کہ 'بہار حکومت کو اترپردیش حکومت کی طرز پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔'

جرائم پیشہ افراد پر یوپی حکومت کے طرز پر کاروائی کی ضرورت
جرائم پیشہ افراد پر یوپی حکومت کے طرز پر کاروائی کی ضرورت

By

Published : Mar 4, 2021, 6:44 PM IST

بہار میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں۔ ہر روز نئے نئے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن مسلسل حکومت پر کو تنقید کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اس تعلق سے آج ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بہار میں بڑھتے جرائم کے واقعات پر بی جے پی کے رکن اسمبلی پون جیسوال سے گفتگو کی۔

اس دوران پون جیسوال نے کہا کہ 'جرائم پیشہ افراد پر لگام لگانے کے لئے بہار حکومت کو اترپردیش حکومت کی طرز پر کاروائی اور انکاؤنٹر کرنے کی ضرورت ہے۔'

ویڈیو

وہیں، اپوزیشن کے ذریعہ جرائم پر مسلسل سوال اٹھانے پر بی جے پی کے ایم ایل اے نے کہا کہ 'جو لوگ جرائم میں یقین رکھتے ہیں۔ وہ لوگ مجرموں پر کیا سوال اٹھائیں گے۔ حکومت مجرموں پر کاروائی کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بہار میں جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن حکومت بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔'

'ریاست میں جس طرح سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے پلند ہیں۔ ان کے حوصلوں کو توڑنے کے لئے یوپی کے طرز پر بہار حکومت کو کاروائی کرنے کی سخت ضرورت ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details