کیمور پولیس نے 3 ملزمین کو اسلحہ سمت گرفتار کرلیا ہے۔
کدرا تھانہ حلقہ میں ان ملزمین کی وجہ سے لوگوں میں خوف کا ماحول تھا۔ دیہی علاقوں میں لوگ رات جاگ گزارتے تھے۔آئے دن کسی نہ کسی گاٶں میں گھروں کو نشانہ بناتے تھے۔

پولیس کے لیے بھی یہ جرائم پیشہ افراد درد سر بن گئے تھے۔ تقریبا تین مہینے سے پولیس ان کو گرفتار کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی تھی۔لیکن ان کی شاطرانہ سازش کی بنیاد پر پولیس کامیاب نہیں ہوپارہی تھی۔
کیمور پولیس کپتان دنواز احمد نے اسپیشل ٹیم بنائی اور ان تینوں ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے انہیں اس وقت گرفتار کیا جب یہ لوٹ کی غرض سے کہیں جا رہے تھے۔
حالانکہ ایک ملزم پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔ گرفتار تینوں جراٸم پیشہ افراد میں ایک پردیپ کمار پر صرف اغوا کے بارہ مقدمات درج ہیں۔ پردیپ کمار جواہر اور رامانند گروہ کا رکن ہے۔دونوں ضلع میں کافی خطرناک جراٸم پیشہ مانے جاتے ہیں۔