پیکس صدر کے قتل کی سازش گیا سینٹرل جیل میں ہوئی اور اسکے بعد پیسے لےکر قتل کرنے والے بدمعاشوں کو قتل کی سپاری دی گئی پولیس نے فیس بک لوکیشن کے ذریعے خونخوار بدمعاش مکیش رمانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے انکشاف میں یہ بھی بتایا گیا ہے مکیش رمانی نہ صرف خونخوار بدمعاش ہے بلکہ وہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا مداح بھی ہے۔
گیا میں گزشتہ چھ ستمبر کو ہوائی اڈے کے نزدیک پیکس صدر اور زمین تاجر کو گولی مارنے والے سپاری کلر کو پولیس نے اس کی فیس بک لوکیشن کے ذریعے گرفتار کر لیا ہے۔ قاتل انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا مداح بھی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے اس کے ایک ساتھی جتندر یادو کو بھی گرفتار کیا ہے۔
گیا: انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا مداح قاتل پولیس کی گرفت میں اس قتل کے پیچھے زمین کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔ سازش کرنے والے دو لوگوں کا نام سامنے آیا ہے۔ ان دو میں سے ایک سنجے یادو جو گیا سینٹرل جیل میں قید ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ سنجے نے ستیندر یادو کے قتل کی سازش جیل سے رچی تھی۔'
اس قتل میں میڈیکل تھانہ علاقہ کے نیلی گاؤں کا رہائشی منو یادو عرف منو مکھیا کا بھی کردار اہم ہےکیونکہ منو مکھیا کے گھر پر ہی قتل کی سازش سپاری کلروں کے ذریعے فائنل ہوئی اور اس کے بعد طے شدہ رقم ساڑھے تین لاکھ روپے مکیش رمانی کو دی گئی۔
ایس ایس پی ادتیہ کمار نے بتایا کہ 'ستیندر یادو قتل معاملہ پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا کیونکہ کوئی ٹھوس ثبوت ہاتھ نہیں لگے تھے۔ مقامی انپٹ میں مکیش رمانی کا نام سامنے آیا تھا تاہم وہ ناکافی معلومات تھی۔ اسی دوران پولیس کی تکنیکی ٹیم کو فیس بک وائرل میں رمانی کی ایک تصویر ہاتھ لگی۔ اسکے بعد فیس بک اور ٹاور لوکیشن کی جانچ کی گئی تو جو ان پٹ اطلاعات کے مطابق تھے وہ اس سے تصدیق ہورہے تھے۔'
فیس بک لوکیشن کو کھنگالا گیا تو رمانی کا فیس بک لوکیشن قتل کی جگہ اور قتل کرنے کے بعد بیلا گنج اور پھر وہاں سے مونگیر ضلع کا ملا۔ وہ سارے لوکیشن صحیح پائے گئے جس کے بعد پولیس کی تکنیکی ٹیم نے آگے کی کارروائی کی تاہم رمانی پولیس کے ہاتھ نہیں لگ رہا تھا۔ لیکن فیس بک لوکیشن سے ہی مکیش رمانی کی گرفتاری گیا اوٹی اے گیٹ نمبر پانچ کے قریب سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'واردات کو انجام تک پہنچانے میں مدد کرنے والا بودھ گیا کے دھنواں کا رہنے والا جتیندر یادو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ مکیش کے پاس سے آٹومیٹک پسٹل اور تین زندہ کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی انڈرولڈ ڈان داؤد ابراہیم کے اوپر لکھی گئی کتاب 'ڈونگری سے دبئی تک' کتاب بھی برآمد ہوئی ہے۔ ہندی میں یہ کتاب ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مکیش کو ڈان بننے کا بڑا شوق ہے اور وہ داؤد ابراہیم کا مداح ہے۔ داود ابراہیم کی تصویر ساتھ رکھتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: قتل کا ملزم پولیس کے ساتھ محاذ آرائی کے دوران زخمی
ایس ایس پی نے بتایا کہ 'مکیش رمانی کے خلاف 17 مقدمہ درج ہیں۔ وہ اورنگ آباد کے چائلڈ سدھار ہوم سے مفرور تھا۔ اس نے بکسر سے دو شوٹر امیت کمار سنگھ اور مونو سنگھ کو پیکس صدر اور ایک زمین تاجر کا قتل کرنے کے لیے بلایا تھا امیت کمار سنگھ بکسر جیل میں بند بد نام زمانہ شیرو سنگھ کا داہنا ہاتھ ہے، شیرو سنگھ کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ جیل میں ہے جبکہ امیت پر حکومت نے پچاس ہزار روپے کا انعام رکھا ہے۔ اسی طرح جتیندر کے خلاف بھی کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔'
ایس ایس پی ادتیہ کمار نے کہا کہ 'پولیس کے لیے بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے کئی طرح کی اور جانکاری حاصل ہوئی ہے ایک اور گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس میں سفید پوش لوگوں کی طرف سے مدد پہنچائی جاتی ہے۔ پولیس نے ابھی نام ظاہر کرنے سے منع کر دیا تاہم یہ ضرور کہا کہ 'اس طرح کے شوٹروں سے سفید پوش زمین تنازع اور تاوان کی رقم کے مطالبے کے لیے قتل کرارہے ہیں۔'