گرفتار شخض کے خلاف بھبھوا کی کورٹ میں غبن اور چیک باٶنس کا معاملہ درج ہے۔ کورٹ کے حکم نامہ کے مطابق نام ڈاکٹر ذاکر عرف فقیر حسین بتایا گیا ہے جو ریاست کے مشرقی چمپارن ضلع کے ہری سدھی تھانہ کے بنچھی ہولی گاٶں کا باشندہ ہے۔
لاکھوں کا غبن کرنے والا ملزم گرفتار - آیورویدک میڈیکٸر اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹیوشن چاند کالج
ریاست بہار کے کیمور میں مدرسہ کھلوانے کے ساتھ ساتھ رہاٸشی اسکول دلوانے کے نام پر لاکھوں روپیے کی بدعنوانی کرنے والے شخص کو کیمور پولس نے اسکی رہاٸش گاہ سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
گرفتار ڈاکٹر ذاکر موتیہاری میں واقع ''آیورویدک میڈیکٸر اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹیوشن چاند کالج'' کا سکریٹری بھی ہے۔مشرقی چمپارن سے گرفتاری کے بعد ڈاکٹر کو بھبھوا جیل بھیج دیاگیا۔
اس سے قبل کیمور ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کی بھبھوا باشندہ ڈاکٹر زین العابدین نے 2016 میں بھبھوا کی عدالت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں ڈاکٹر ذاکر پر کالج کے رکھ رکھاٶ کے نام پر لگ بھگ چھ لاکھ روپیہ بذریعہ چیک لینے اور چیک باٶنس کرنے کا لزام عاٸد کیا گیا تھا۔
ایس پی نے بتایا کی ڈاکٹر زاکر پر بھبھوا کی عدالت سے وارنٹ کے ساتھ اشتہار بھی جاری تھا۔ دو سال سے فرار چل رہا تھا۔اس کی گرفتاری کے لئے کئی بار پولس نے کوشش کی لیکن بار بار بچ نکلنے میں کامیاب ہو جا رہا تھا۔