اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر فائرنگ - جنونی عاشق کا معشوقہ کا قتل

ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائے میں محبت میں ناکامی پر نوجوان عاشق نے ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر فائرنگ کردی۔ Firing incident in Lakhisarai Bihar

Firing incident
Firing incident

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 10:54 AM IST

لکھی سرائے: بہار کے لکھی سرائے میں قتل کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پنجابی علاقے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد پر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ کے اس واقعے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ میں زخمی چاروں افراد کو علاج کے لیے دارالحکومت کے پی ایم سی ایچ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس کیپٹن پنکج کمار اور دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کی اور اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

لکھی سرائے میں آج صبح جہاں ایک طرف لوگ چھٹھ کی دوسری ارگھیہ میں مصروف تھے۔ دوسری جانب شہر کے پنجابی علاقے میں ایک نوجوان نے قتل کا گھناونا منصوبہ بنایا۔ چھت گھاٹ سے گھر لوٹ رہے ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر پہلے ہی گھات لگا کر حملہ کرنے والے ایک نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ دراصل یہ سارا معاملہ محبت کا ہے۔

متاثرہ کے اہل خانہ نے کہا کہ "ہم چھت گھاٹ سے واپس آ رہے تھے کہ ہمارے پڑوسی آشیش چودھری نے ہم پر پیچھے سے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ میری بھابھی، سسر، بہنوئی اور بھابھی پر فائرنگ کی گئی۔ میری نند اس نوجوان سے فون پر بات کرتی تھی، ملزم اس سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، لیکن اس لڑکی نے انکار کر دیا، اسی لیے اس نوجوان نے سب پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا"۔

مزید پڑھیں: پرساد اٹھا کر کھانے پر نوجوان کا بہیمانہ قتل

ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے قتل کے اس واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں نے سبھی کو لکھی سرائے صدر اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹر نے دو افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ چار شدید زخمی افراد کو پی ایم سی ایچ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ موقع پر لکھی سرائے پولیس کیپٹن پنکج کمار اور ضلع مجسٹریٹ اور دیگر اہلکار قتل کے اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

لکھی سرائے کے ایس پی پنکج کمار نے کہا کہ "پنجابی علاقے میں چھٹھ پوجا ارگھیا کے بعد، آشیش چودھری نامی نوجوان نے ایک ہی خاندان کے افراد پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے اس واقعے میں دو افراد موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے۔ملزم نوجوان اس خاندان کی لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن گھر والے تیار نہیں تھے"۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details