اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Crime News سادھو نے راستہ بھٹکی نابالغ کو مندر سے نکالا، پناہ دینے والی خاتون کے شوہر نے کی جنسی زیادتی - Bihar Crime

بہار کے گوپال گنج سے ایک انتہائی شرمناک واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک سادھو نے راستہ بھٹک گئی نابالغ لڑکی کو مندر میں پناہ نہیں دی۔ بعد میں ایک خاتون نے اس لڑکی کو اپنے گھر میں پناہ دی لیکن خاتون کے شوہر نے نابالغ کے ساتھ زیادتی کی اور اسے گھر سے باہر پھینک دیا۔ پوری خبر پڑھیں...

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 11, 2023, 10:49 AM IST

گوپال گنج:بہار کے گوپال گنج میں ایک نوجوان کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واردات ضلع کے وجے پور تھانہ علاقہ کی ہے جہاں ایک 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ اس کے بعد ملزم اسے بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لڑکی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔

سادھو نے مندر سے باہر نکالا تو خاتون نے پناہ دی

پولیس سے پوچھ گچھ میں نابالغ لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی دادی کے ساتھ کسی رشتہ دار کے گھر گئی تھی۔ واپسی کے دوران راستہ بھٹک گئی۔ اس کے بعد دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اس لڑکی کو ایک مندر کے قریب چھوڑ دیا لیکن مندر کے سادھو نے اسے وہاں سے بھگا دیا جس کی وجہ سے وہ پھر ادھر ادھر بھٹکنے لگی۔ بعد میں جب ایک عورت کی نظر اس پر پڑی تو وہ اسے اپنے گھر لے گئی۔

خاتون باہر گئی تو شوہر نے جنسی زیادتی کی

خاتون اس نابالغ بچی کو اپنے گھر لے گئی اور نہانے اور آرام کرنے کا کہہ کر باہر چلی گئی۔ اس وقت خاتون کا شوہر گھر میں موجود تھا جس نے اس لڑکی کے ساتھ زیادتی کی واردات کو انجام دیا۔ درندگی سے بچی بیہوش ہو گئی تو ملزم نے اسے بے ہوشی کی حالت میں مقامی سکول کے قریب گھر سے باہر پھینک کر فرار ہو گیا۔

بچی کی حالت تشویشناک

نابالغ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ وجئی پور سی ایچ سی میں ابتدائی علاج کے بعد اسے صدر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ بدھ کی رات متاثرہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ وجئی پور پولیس اسٹیشن کے سربراہ ناگیندر ساہنی نے بتایا کہ لڑکی کے بیان کی بنیاد پر جانچ کی جارہی ہے۔ بچی کا طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Teacher Arrested ساتویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں ٹیچر گرفتار

وجئی پور تھانہ صدر ناگیندر ساہنی نے بتایا کہ "لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لڑکی کا بیان ریکارڈ کر کے طبی معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔" مقتول کے رشتہ داروں سے رابطہ کیا گیا ہے۔" -

ABOUT THE AUTHOR

...view details