پولیس نے دو نامزد ملزموں کو گرفتار کیا گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں بی جے پی رہنما کے گھر پر حملہ کرنے کے معاملے میں عامر خان اور شسیل کمار مودی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے. ،ششیل کمار مودی کو اورنگ آباد ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ عامر خان کو گیا کے شیرگھاٹی میں واقع حمزہ پور محلے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ان پر بی جے پی رہنما کے گھر پر حملہ کرنے کے علاوہ کئی اور سنگین جرم کو لے کر تھانے میں مقدمہ درج تھے۔ دراصل گیا کے کرمونی میں واقع سنتوش کمار گپتا کے مکان پر گزشتہ ماہ بم پھینک کر حملہ کیا گیا تھا۔گیا پولیس نے اس معاملے کو لے کر سیٹی ایس پی کی قیادت میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے اس معاملے کا انکشاف کر دیا ہے۔
پولیس اس معاملے میں اب تک پانچ افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج چکی ہے۔ اس معاملے میں آج سوشل کمار مودی اور عامر خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے آج اس حوالے سے بتایا کہ ششیل کمار مودی اورنگ آباد ضلع کا رہنے والا ہے جبکہ عامر خان گیا کے کرمونی کا رہنے والا ہے۔ ان پر پہلے سے کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ پولیس کو ان کی کئی ماہ سے تلاش تھی لیکن وہ پولیس کی گرفت میں نہیں آرہے تھے۔ آج انکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bihar BJP Vidhan Sabha March پٹنہ میں اسمبلی مارچ کے دوران لاٹھی چارج، بی جے پی کارکن ہلاک
انہوں نے کہاکہ عامر خان پر کئی تھانوں میں پہلے سےلوٹ ڈکیتی کے بھی کیس اس پر درج ہیں۔ ایک اور اہم ملزم راہ فرار ہے۔ جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کی ٹیم کو ان کی طرف سے انعام سے نوازا جائے گا کہ اس معاملے کو بہتر ڈھنگ سے انکشاف کردیا۔