ریاست بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی شہر میں کرکٹ پریمئیر لیگ کا آج افتتاح ہوا ۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع گیا اور اطراف کے ضلعوں کی قریب بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
کرکٹ پریمیئر لیگ کا افتتاح دس دنوں تک چلنے والے شیرگھاٹی پریمئیر لیگ کا افتتاح جن ادھیکار پارٹی کے ریاستی کارگزار صدر عمیر احمد خان عرف ٹکا خان اور ایس ڈی او اوپیندر پنڈدت نے سرخ فیتہ کاٹ کرکیا۔
شیرگھاٹی پریمئیر لیگ کا افتتاح جن ادھیکار پارٹی کے ریاستی کارگزار صدر عمیر احمد خان عرف ٹکا خان اور ایس ڈی او اوپیندر پنڈدت نے سرخ فیتہ کاٹ کرکیا۔ اس موقع پر امن وشانتی اور آپسی بھائی چارہ کے فروغ کے لئے غبارے بھی اڑائے گئے ۔ افتتاحی میچ میں مگدھ پینتھرس اور رفیع گنج پینتھرس کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ٹاس جیت کر مگدھ پینتھرس نے پہلے بازی کی۔
ضلع گیا کے شیرگھاٹی شہر میں کرکٹ پریمئیر لیگ کا آج افتتاح ہوا واضح ہو کہ شیرگھاٹی کے رنگ لال ہائی اسکول کے وسیع میدان میں گزشتہ تین برسوں سے ایس پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد ہو رہا ہے۔ یہاں ہر روز کھیل شائقین ہزاروں کی تعداد میں پہنچ کر میچ کا لطف اٹھاتے ہیں۔ کھیل شائقین کی طرف سے اچھے کھلاڑیوں اور میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔
رنگ لال ہائی اسکول کے وسیع میدان میں گزشتہ تین برسوں سے ایس پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد ہو رہا ہے افتتاحی تقریب میں عمیر خان نے کہا کہ 'کھیل آپسی نفرت کو ختم کرنے کابہترین ذریعہ ہے۔کھیل میں کئی باتوں کے سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے جو عام زندگی میں انتہائی ضروری ہے جیسے کھیل انسان کی شخصیت کوسنوارنے میں بے حد اہم کردار ادا کرتا ہے۔کھیل کود سے انسان میں صبروضبط، تحمل و بردباری اور قوت برداشت بڑھتی ہے۔
ضلع گیا کے شیرگھاٹی شہر میں کرکٹ پریمئیر لیگ کا آج افتتاح ہوا ایس ڈی او اوپیندر پنڈدت نے اس موقع پر کہا کہ 'کھیل ہمارے جسم کو چست اور صحت مند بھی بناتا ہے اور بڑھاپے کے اثرات ظاہر نہیں ہونے دیتا ہے۔'