دربھنگہ: ریاست بہار کے دربھنگہ میں سی پی آئی-ایم ایل نے آئی جی دفتر (دربھنگہ) کے سامنے پولٹ بیورو کے رکن دھیریندر جھا کی قیادت میں دربھنگہ میں بڑھتے ہوئے جرائم اور پولیس کی غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ CPIML Protest Against Increasing Crimes And Police Inaction In front of IG office Darbhanga
پولٹ بیورو کے رکن دھیریندر جھا نے اس موقع پر 7 نکاتی مطالبہ آئی جی دفتر میں سونپا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب ہائی کورٹ سے نہرا رجواڑا میں صرف 09 مکانات کو ہتانے کا حکم دیا تھا ، تو پھر 50 مکانات کو کیوں تباہ کیا گیا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے آئی جی کو واضح ہدایات دی کہ فوٹیج کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔ لیکن پولیس کے اہلکاروں کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کی وجہ سے بے گناہ بھاکپا مالے لیڈر پپو خان کو 3 ماہ سے جیل میں رکھا گیا ہے۔ اگر ایک ہفتہ کے اندر ہتایے گئے دلت غریبوں کی باز آبادکاری اور پپو خان کی رہائی نہیں کی گئی تو بہار اسمبلی کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا جائے گا۔