ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کو مکمل طور پر سیلاب متاثرہ علاقے کے طور پر اعلان کرنے کے مطالبہ کو لے کر بھاکپا مالے اور سی پی آئی ایم کے کارکنان نے دربھنگہ ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے انسانی زنجیر بناکر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پر انسانی زنجیر کی قیادت کر رہے بھاکپا مالے کے رہنما و انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد نے کہا کہ 'بھاکپا مالے کے کارکنان دربھنگہ ضلع کو سیلاب متاثرہ علاقے کے طور پر اعلان کرنے کے مطالبے کو لے کر انسانی زنجیر بناکر احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'سوساسن بابو کی حکومت صرف اعلان کرتی ہے لیکن غریب عوام پریشان ہیں انہیں کسی طرح کی سرکاری مدد مہیا نہیں کراتی ۔