بازاریں بند ہیں۔ سڑکوں پر بھی کئ جگہ ضلع سے جورنے والی سڑکوں کو بند کر مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
سی پی آئی ایم کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ دربھنگہ کے لہریا سرائے کی سڑکوں پر وام سی پی آئی ایم اور سی پی آئی ایم ایل کی جانب سے کے کارکنوں نے سیکڑوں کی تعداد میں پیدل مارچ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف نارے بازی کیا۔
اس دوران ان لوگوں نے مرکزی حکومت سے کالا قانون یعنی شہری ترمیمی قانون کو واپس لینے کی آواز بلند کی ہے -
اس دوران سی پی آئی ایم کی جانب سے کے دربھنگہ لیڈر راجیو کمار چودھری نے کہا کہ حکومت منھگائ، بیروزگاری، عصمت دری جیسے موضوعات سے عوام کا توجہ ہٹانے کے لیے یہ کالا قانون لیکر آئ ہے۔
اس قانون سے نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ ہندوؤں کو بھی 1971 سے پہلے کا دستاویز پیش کرنا ہوگا سبھی کو پریشان کرنے کے لئے یہ قانون لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسام میں جب این آر سی کروایا گیا تو 16 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوئے اور کوئی فائدہ نہیں ہوا فر بھی یہ حکومت اس طرح کے قانون لاکر ملک کو توڑنے کی کوشش کی ہے -
اسی کے خلاف ہم لوگوں نے آج بہار بند کا اعلان کیا ہے دوکانوں اور سڑکوں کو بند کیا گیا ہے ۔