کشن گنج: جہاں لوگ پہلے کورونا انفیکشن کے خوف سے ڈرتے تھے، اب کورونا کی رفتار سست ہوتے ہی لوگ کورونا انفیکشن کے خطرے کو بھلا بیٹھے ہیں۔ حالانکہ کورونا انفیکشن کے برے اثرات سے عوام بخوبی واقف ہے، لیکن بازاروں میں لوگوں کا ہجوم دیکھ کر اب ایسا لگتا ہے جیسے کورونا انفیکشن مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ لوگ کورونا کے حوالے سے جاری ہدایات سے لاپرواہ نظر آرہے ہیں۔ سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کرنے والے اور ماسک پہننے والے لوگ بازار میں بالکل نظر نہیں آتے۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع میں اب بھی بہت سے لوگ کورونا انفیکشن میں مبتلا ہیں۔ انتظامی افسران کی بے حسی کی وجہ سے اب حکومت کی طرف سے ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف، لوگ آہستہ آہستہ ماسک پہننا چھوڑ رہے ہیں، جبکہ عوامی گاڑیوں میں گائیڈلائن کو طاق میں رکھ کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کوگاڑیوں میں بیٹھا رہے ہیں۔ مارکیٹ میں دکانیں کھلنے کے ساتھ ہی لوگوں کی بھیڑ لگنی شروع ہو جاتی ہے۔ ان دنوں لوگ بغیر ماسک پہنے اور سماجی فاصلے پر عمل کیے بغیر ہر جگہ چوک و چوراہوں میں دیکھے جاتے ہیں۔
- مزید پڑھیں:کورونا وائرس فعال کیسز میں خاطر خواہ کمی