عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے مدنظر راشٹریہ جنتا دل کے قانون ساز کونسل کے رکن محمد فاروق نے شیوہر اور سیتامڑھی ضلع میں کئی کووڈ کیئر سینٹروں کا انعقاد کرتے ہوئے لوگوں کے درمیان دوامفت تقسیم کی۔
شیوہر میں تھانہ شاہراہ مسجد کے نزدیک رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق نے نجی فنڈ سے لوگوں کے درمیان کورونا سے بچاؤ کے لئے دوا تقسیم سینٹر بنایا۔ جہاں شہر و اطراف کے دیہی علاقوں کے سینکڑوں لوگوں نے پہنچ کر دوا حاصل کی۔