اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے کنٹینمنٹ زون میں بھی 30 جون تک لاک ڈاﺅن - بہار حکومت

بہار حکومت نے کورونا وبا کی روک تھام کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے سنیچر کو جاری رہنما اصول پر ریاست میں بعینہ عمل کرتے ہوئے متعدد رعایتیں دینے کے ساتھ کنٹیمنٹ زون میں 30 جون تک لاک ڈاﺅن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

COVID-19: lockdown extended in containment zones in Bihar till June 30
بہار کے کنٹینمنٹ زون میں بھی 30 جون تک جاری رہے گا لاک ڈاﺅن

By

Published : May 31, 2020, 9:41 PM IST

اطلاعات ورابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار نے صحت سکریٹر ی لوکیش کمار سنگھ اور ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹرجنرل ( ہیڈکوارٹر ) جتندر کمار کے ساتھ کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے کئے جارہے کاموں کی حالیہ جانکاری شیئر کرنے کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اتوار کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے چیف سکریٹری اور دیگر سنیئر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد حکومت کے سبھی محکموں اور علاقائی انتظامیہ کے سبھی افسران کو کوڈ۔ 19 کی توسیع کو روکنے کےلیے مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے سنیچر کو جاری رہنما اصول کو ریاست میں بھی بعینہ نافذ کرنے اور اس پر عمل آوری کی ہدایت دی ہے ۔

اس سے متعلق محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی ہے۔

انوپم کمار نے بتایاکہ حکومت کے اس فیصلہ سے 31 مئی کو لاک ڈاﺅن 4.0 کے اختتام کے بعد بہار کے کنٹمنٹ زون میں 30 جون تک لاک ڈاﺅن پر سختی سے عمل رہے گا۔ انہوں نے بتایاکہ بہار میں بڑی تعداد میں آئے تارکین وطن سے گاﺅں میں کورونا انفیکشن کے پھیلاﺅ کوروکنے کے مقصد سے بلاک سطحی قرنطینہ مراکز کو 15جون تک چلانے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔

مرکزی وزادت داخلہ کے رہنماءاصول کے مطابق ریاست کے کنٹمنٹ زون کے باہر سرگرمیوں کو مرحلہ وار طریقے سے شروع کیاجائے گا اور اس دوران مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مقررہ پیمانے ( ایس او پی ) پر عمل کیاجائے گا۔

اس کے تحت پہلے مرحلہ میں آٹھ سرگرمیوں کو چھوڑ کر سبھی طرح کے کاموں میں رعایت دی گئی ہے۔ یہ آٹھ سرگرمیاں تین مراحل میں مختلف اوقات میں شروع ہوںگی ۔ بہا ر میں پہلے مرحلہ میں 08 جون سے مذہبی مقامات ، ہوٹل ، ریستوراں اور شاپنگ مال کھلیںگے ۔ حالانکہ اسکول کالج اور کوچنگ اداروں کو کھولنے کا فیصلہ جولائی میں ہوگا۔

لوگوں اور اشیاءکی بہار کے اندر اور ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آمدورفت پر کوئی پابندی نہیںہوگی ۔ اس طرح کی آمدورفت کیلئے کسی طرح کے پرمٹ یا پاس کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ حالانکہ رات کے نوبجے سے صبح کے پانچ بجے تک کرفیوجاری رہے گا۔ اس دوران عام لوگوں کی آمدورفت پر پابندی رہے گی ۔

اطلاعات ور رابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری نے بتایاکہ لاک ڈاﺅن میں پھنسے خواہشمند تارکین وطن کو بہار لانے والی زیادہ تر ٹرینیں آچکی ہیں۔ اتوار کو اکا دکا ٹرینیں بہار پہنچ رہی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ آج تک کل 1433 ٹرینوںکے توسط سے 19 لاکھ 47 ہزار 127 افراد بہار پہنچ گئے ہیں۔ لاک ڈاﺅن 4.0 کے اختتام کے بعد متعدد رعایتیں دیئے جانے سے اتنی بڑی تعداد میں آئے تارکین وطن اور ریاست میں رہ رہے لوگوں کی سرگرمیاں بڑھیںگی جسے دھیان میں رکھتے ہوئے ٹیلی ویژن ، ریڈیو ، اخبار ، مائکنگ اور ہوڈنگ سمیت سبھی مواصلاتی ذرائع سے بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلائے جانے کا فیصلہ ایک سے دو دن میں لے لیاجائے گا۔

انوپم کمار نے بتایاکہ ریاست کے مختلف شہروں میں رکشہ ۔ ٹھیلا چلانے والے اور غریبوں کے لئے اتوار کو 64 آفات مراکز شروع کئے گئے جس سے قریب ساڑھے گیارہ ہزار افراد مستفید ہوئے۔ انہوں نے بتایاکہ فی الحال ریاست میں 12291 بلاک سطحی قرنطینہ مراکز چل رہے ہیں جن میں پانچ لاکھ 76 ہزار 792 تارکین وطن رہ رہے ہیں جبکہ قرنطینہ مدت پوری ہونے کے بعد سات لاکھ 94 ہزار 474 افراد کو ایک ہفتہ تک ہوم کورنٹائن رہنے کی صلاح دے کر گھر بھیج دیاگیا ہے ۔ اس طرح بلاک قرنطینہ مراکز پر کل 13 لاکھ 71 ہزار 266 تارکین کو رکھا گیا ہے۔

اطلاعات ور ابطہ عامہ محکمہ نے بتایاکہ وزیراعلیٰ خصوصی امداد منصوبہ کے تحت لاک ڈاﺅن میں بہار کے باہر پھنسے 20 لاکھ 44 ہزار 531 لوگوں کے کھاتے میں ایک ۔ ایک ہزار روپے بھیجے جاچکے ہیں۔ اس طرح ریاست میں ایک کروڑ 41 لاکھ راشن کارڈ ہولڈروں اور 21 لاکھ بغیر راشن کارڈ کنبوں کے بینک کھاتوں میں ایک ۔ ایک ہزار روپے امدادی رقم منتقل کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بڑی تعداد میں بہار آئے تارکین اور ریاست میں رہ رہے لوگوں کی امداد کیلئے مختلف محکموں کے تحت چار لاکھ 36 ہزار منصوبے چلائے جارہے ہیں جس سے چار کروڑ 17 لاکھ سے زائد انسانی دن تخلیق کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details