خصوصی ٹرینز کے ذریعہ دو جون تک پہنچنے والے مزدوروں کو بلاک قرنطین کیمپ میں رکھا جائے گا لیکن 15 جون کے بعد وہ سبھی مراکز کو بند کردیا جائے گا۔
گیا میں قرنطین مراکز کو بند کرنے کے احکامات گیا کے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے آن لاک ون کے سلسلہ میں جاری احکامات بتایا کہ 16 جون کے بعد تمام سرکاری اسکولز کو جنہیں قرنطین مراکز بنایا گیا تھا اچھی طرح صاف کیا جائے گا تاکہ اسکولز کے دوبارہ آغاز میں آسانی ہوسکے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ کنٹینمنٹ زون کوچھوڑ کر سبھی جگہ پر تمام پابندیوں میں نرمی اور رعایت کے احکامات دیئے گئے ہیں جس کے تحت اب دکانیں پہلے کی طرح کھلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 8 جون کے بعد تمام مذہبی مقامات کو سماجی فاصلہ کے اصولوں پر عمل آوری کرتے ہوئے کھول دیا جائے گا اور شادی کی تقریب میں پچاس افراد اور آخری رسومات میں بیس افراد شرکت کرسکیں گے تاہم انہیں پولیس سے اجازت لینا ہوگا۔
ڈی ایم نے گیا کے شہریوں سے لاک ون کے دوران حکومت کی جانب سے نافذ اصول و ضوابط پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔