اردو

urdu

By

Published : Apr 26, 2020, 11:24 PM IST

ETV Bharat / state

کیمور: کورونا وائرس کے سبب کئی علاقے سیل

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سختی برتی جا رہی ہے۔

کیمور : کورونا وائرس کے سبب کئی علاقے سیل
کیمور : کورونا وائرس کے سبب کئی علاقے سیل

کورونا وائرس کے مثبت مریض کی شناخت کے بعد ضلع انتظامیہ نے وارڈ نمبر16، 17 اور 18 کو سیل کر ہر فرد کی تھرمل اسکریننگ شروع کر دی ہے۔

کیمور : کورونا وائرس کے سبب کئی علاقے سیل

کورونا سے متاثرہ علاقوں میں بیرونی افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انتظامی عہدیداروں کو بھی چھٹی کے دن کلکٹریٹ میں کام کرتے دیکھا گیا تاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچا جا سکے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق بھبوا نگر کے تین وارڈوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ اس میں 16 ، 17 اور 18 وارڈ شامل ہیں۔

ان تینوں وارڈز میں رکاوٹیں ڈال کر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ان تینوں وارڈوں کے ہر فرد کی تھرمل اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے اس کام کے لئے 28 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ہر ٹیم میں دو ٹیمیں شامل ہیں۔ تمام ممبران ہر گھر جائیں گے اور ایک ایک ممبر کی جانچ کریں گے۔

واضح رہے کہ ضلع کیمور میں دو دن کے اندر 14 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔

اس علاقے میں کسی بھی بیرونی شخص کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گٸ ہے۔

اس کے علاوہ ،ا س کے علاوہ متاثرہ افراد کی سفری تاریخ کے بارے میں معلومات کی جا رہی ہے۔

وہ ان لوگوں کی بھی تلاش کر رہے ہیں جو ان کے ساتھ رابطے میں آئے تھے اور انہیں قرنطینہ میں رکھنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کی تعمیل کرنے میں انتظامیہ کی سختی پہلے کی نسبت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

موٹرسائیکل سواروں کو روک کر اور بلاوجہ سڑک پر گھومنے سے انکوائری کی جارہی ہے۔ جو لوگ بغیر کسی کام کے باہر نکل رہے ہیں ان پر بھی پولیس کی جانب سے سختی برتی جا رہی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details