ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ دیر شب آئی رپورٹ میں ضلع میں 34 کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔
سول سرجن ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ''34 متاثرین میں سے کوتوالی تھانہ کے نو پولیس اہلکار ہیں۔ جبکہ شہر کے جی بی روڈ پر کپڑے کی ایک بڑی دکان کے چھ ملازم ہیں اور تین شیر گھاٹی کے رہنے والے ہیں۔
کوتوالی تھانہ علاقہ کے نئی گودام علاقے کے 16 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ ضلع میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 282 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 171 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھر واپس آئے ہیں۔ سول سرجن نے بتایا کہ 'جمعہ کی رات کو جن تمام افراد کی کورونا انفیکشن کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے انہیں ہوٹل کے آئیسو لیشن وارڈ میں رکھنے کی کاروائی کی جارہی ہے، نیز ایسے لوگوں کے کنبے کا بھی نمونہ آج سنیچر کو لیا جائے گا۔ 9 پولیس اہلکار کی ایک ساتھ مثبت رپورٹ آنے کی اطلاعات کے بعد شہر کے کوتوالی تھانے میں سراسیمگی ہے ۔
کوتوالی تھانہ انچارج راماکانت تیواری نے بتایا کہ کچھ دن قبل ہوم گارڈ جوان کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد تھانہ انچارج سمیت تمام اہلکاروں کی جانچ کی گئی تھی ۔ جس میں دو ایس آئی ، دو خواتین جوان اور دوسرے جوان متاثر پائے گئے ہیں
واضح رہے کہ ضلع گیا میں مسلسل واقعات بڑھ رہے ہیں ، زیادہ تر متاثر پائے جانے والے افراد میں بظاہر کورونا کی علامات نہیں پائے جارہے ہیں۔