اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ کیسز کا تصفیہ - coronavirus in bihar

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں اڈیشنل جج نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کئی کیس کی سماعت کی اور ان کا تصفیہ کیا۔

ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ معاملے کا نپٹار
ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ معاملے کا نپٹار

By

Published : Apr 18, 2020, 6:32 PM IST

پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب جہاں کئی سرکاری و غیر سرکاری ادارے، تنظیم، یونیورسٹی، کالج آئندہ تین مئی تک کے لئے بند ہے وہیں کورٹ کا کام حسب ترمیم کے ساتھ جاری ہے اور کئی سارے معاملوں کا نپٹارا ہو رہا ہے، اسی ضمن میں ارریہ کورٹ کے ایڈیشنل جج رمن کمار نے اپنے چیمبر میں ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ زیر التوا مختلف معاملات کی سنوائی کر معاملوں کا حل کیا۔

ایڈیشنل جج اپنے چیمبر سے منڈل کارا ارریہ سے رابطہ کر شراب معاملہ میں بند کئی قیدیوں سے روبرو ہوئے۔ اس دوران رمن کمار نے شراب پینے کے دو الگ معاملوں میں دو لوگوں سے پوچھ تاچھ کی۔ دونوں قیدیوں نے خود سے جرم قبول کیا۔ اس کے بعد دونوں قیدیوں کو تین تین مہینے قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ شراب کے دیگر نو معاملوں میں ضمانت حاصل کرنے والے قیدیوں کو پی آر بانڈ پر چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

واضح ہو کہ ایڈیشنل جج نے جیل کا معائنہ کرنے والے ایڈوکیٹ ونیت پرکاش کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے جیل معائنے میں ایسے معاملوں کی فہرست بنائے جو صرف اور صرف شراب سے متعلق ہو۔ حکم ملتے ہیں ایڈوکیٹ وینت پرکاش نے اپنے سات گھنٹے کے معائنے میں شراب سے جڑے 28 قیدیوں کی فہرست بنائی جس میں سے پہلے دن 11 معاملے کی سنوائی ہوئی اور 2 کو تین مہینے کی سزا و 9 کو بانڈ پر رہا گیا گیا۔ رمن کمار نے کہا کہ ایسے نازک وقت میں جبکہ پوری دنیا کورونا وائرس جیسے مہلک بیماری سے متاثر ہے، ہم لوگ احتیاط کے ساتھ سارے کام انجام دے رہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details