اردو

urdu

By

Published : Jun 19, 2020, 11:09 PM IST

ETV Bharat / state

'ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے'

عالمی بینک کے سابق ڈائریکٹر گلریز ھدیٰ نے کہا کہ 'ملک اور ریاست معاشی بحران سے دو چار ہے۔ یہ ملک کے لئے اچھے دن نہیں ہیں۔'

ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے: گلریز ھدیٰ
ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے: گلریز ھدیٰ

پٹنہ: عالمی بینک کے سابق ڈائریکٹر اور بہار پلاننگ بورڈ کے سابق رکن گلریز ھدیٰ نے آج ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ 'ملک اور ریاست کی موجودہ معاشی صورتحال خراب ہے، کووڈ بحران سے قبل ہی ملک کی معاشی صورتحال بے حد کمزور تھی جبکہ کووڈ بحران کے بعد یہ اور بھی نازک صورت اختیار کر چکی ہے۔ اس سے نکلنا ملک کے لئے ایک بڑا چیلینج ہے۔ چھوٹے اور مائکرو بزنس پورے طور پر ختم ہو گئے ہیں۔ اس بحران سے نکلنے کے لئے کافی مشقت کرنا ہوگا۔

ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے: گلریز ھدیٰ۔ویڈیو
انہوں نے کہا کہ 'غیر منظم معاشی شعبہ کا ملک اور ریاست کی معیشت میں بڑا دخل ہے۔ 80 فیصد، اس کا جی ڈی پی ملک کے لئے پر اثر ہوتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ملک کی معیشت کے لئے اچھے دن نہیں ہیں۔ آنے والے دنوں میں حالت اور بری ہوگی۔ ملک اور ریاستی حکومتوں کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details