اردو

urdu

ETV Bharat / state

کونسل انتخابات اختتام پذیر

بہار میں کونسل کے کل آٹھ انتخابی حلقوں کے دو سالہ انتخاب کیلئے آج سخت حفاظتی انتظامات کے مابین پرامن طریقے سے مکمل ہوئی ووٹنگ میں ٹیچر انتخابی حلقہ میں لگ بھگ 72.50 فیصد اور گریجویٹ حلقہ میں 48.5 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔

Council elections ended
کونسل انتخاب ختم

By

Published : Oct 22, 2020, 10:39 PM IST

چیف الیکشن افسر ایچ آر شری نیواس نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایاکہ کونسل کے پٹنہ ، دربھنگہ ، ترہت اور کوسی گریجویٹ حلقہ اور پٹنہ ، دربھنگہ ، ترہت اور سارن ٹیچر انتخابی حلقہ میں آج شام پانچ بجے ووٹنگ ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا مدت میں بہار میں ہوئے اس پہلے انتخاب میں توقع سے زیادہ امیدواروں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا ۔

نیواس نے بتایا کہ سال 2014 میں پٹنہ گریجویٹ انتخابی حلقہ میں 39.61 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی، جو سال 2020 میں بڑھ کر 44.53 فیصد ہو گئی ہے۔ اسی طرح کوسی علاقہ میں 53.83 فیصد سے بڑھ کر 58.52 فیصد ہوگئی۔ حالانکہ انہوں نے بتایا کہ ترہت گریجویٹ حلقہ میں ووٹنگ 46.33 فیصد سے کم ہو کر 43.91 فیصد اور دربھنگہ حلقہ میں ووٹنگ55.49 فیصد سے کم ہو کر 47.28 فیصد رہی ہے۔ اس طرح سال 2014 میں گریجویٹ انتخابی حلقہ کی ان چار سیٹوں پر کل 48.50 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی اور سال 2020 میں بھی ان سیٹوں پر ووٹنگ فیصد 48.50 فیصدرہی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details