اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ میں کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا خطرہ - COVID-19 cases in bihar

دار الحکومت پٹنہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پٹنہ
محکمہ صحت پٹنہ

By

Published : Jul 4, 2020, 12:35 PM IST

پٹنہ ریاست بہار کا پہلا ضلع ہے، جہاں کورونا وائرس کی تعداد 1016 ہو گئی ہے۔

پٹنہ سیٹی کے 80 فیصد علاقہ کو اس وجہ سے سیل کر دیا گیا ہے۔یہاں گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔

دارالحکومت پٹنہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پٹنہ سیٹی کے علاقہ میں اب تک 215 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

پٹنہ کے پٹنہ سیٹی، بورنگ روڈ، کنکڑ باغ، راجیو نگر، ہنومان نگر سمیت 16 علاقوں میں مریض ملے ہیں۔

داناپور میں 10،نوبت پور میں 14،پٹنہ سیٹی میں 7،دنیاواں میں 7،ایس کے پوری میں 4 اور راجیو نگر، کنکڑ باغ، کمہرار ہنومان نگر، بورنگ روڈ، پالی گنج، کھومنی چک، پھلواری شریف، بختیار پور میں 1-1 مریض ملے ہیں۔ پٹنہ سیٹی میں اب تک 215 مریض مل چکے ہیں۔

پٹنہ سیٹی علاقے میں کورونا کا اثر بڑھنے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے سختی کی گئی ہے۔ انفیکش کو روکنے کے لیے 18 کنٹونمنٹ زون بنایا گیا ہے۔ان علاقوں کو 12 سیکٹروں میں بانٹا گیا ہے۔جبکہ6 سے زیادہ محلوں کو بفر زون میں شامل کیا گیا ہے۔

کنٹونمنٹ اور بفر زون میں صرف ضروری دکانیں کھلی ہیں۔ ریاست کے سب سے بڑے ہسپتال پی ایم سی ایچ اور آر ایم آر آئی میں کورونا جانچ بند کر دیا گیا ہے۔

یہاں کے مائیکرو بائلوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سمیت دو ڈاکٹرز ایک ٹیکنیشن کے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جب کہ داناپور ہسپتال کے 6 ملازمین سمیت سینٹر انچارج کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ادھر دنیاواں پی ایچ سی کی خاتون ڈاکٹر سمیت 8 ملازمین میں کورونا کے علامات پائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details