بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے بیلی روڈ سے متصل کئی علاقوں میں کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں تمام علاقوں کو مکمل طور پر کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اس علاقے میں بیرونی افراد کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی بھی عائد ردی گئی ہے۔ بی پی ایس سی آفس کے عقب میں کچی آبادی کی کالونی سے کورونا مثبت مریض ملنے کے بعد محکمہ صحت تسویش میں مبتلاہے۔
محکمہ صحت نے پٹنہ کے تمام کچی آبادی والے علاقوں میں وسیع پیمانے پر اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا کو مزید پھیلنے سے کسی بھی قیمت پر روکا جاسکے ۔
اس سمت میں بدھ کے دن میونسپل ایگزیکٹیو افسران اور پٹنہ شہری علاقے کے طبی عہدیداروں کے درمیان ملاقات ہوئی. اس میں کنٹینمنٹ زون کی مکمل طور پر صفائی کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔
اس اجلاس کے بعد سول سرجن ڈاکٹر راج كشور چودھری نے بتایا کہ میونسپل ایگزیکٹیو آفیسر سی ڈيی پی او اور پٹنہ شہری علاقے کے طبی عہدیداروں کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی ہے. جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیمار لوگوں کے بارے میں جاننے کے لئے کنٹینمنٹ زون کی مستقل نگرانی کی جائے گی۔