اردو

urdu

ETV Bharat / state

غریبی ومفلسی کی وجہ سے کورونا کا خوف ختم

ریاست بہار کے ضلع گیا کے ایک گاؤں میں کورونا وباء کے دوران ایک واقعہ دیکھنے کو ملا جو کہ حیران کرنے والا ہے لیکن واقعہ حقیقت اور غربت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

غریبی ومفلسی کی وجہ سے کورونا کا خوف ختم
غریبی ومفلسی کی وجہ سے کورونا کا خوف ختم

By

Published : Aug 6, 2020, 2:07 PM IST

ضلع گیا کے بھوپ نگر گاؤں میں اشیاء خوردونوش کی تقسیم کے دوران کورونا کا خوف نہیں دکھائی دیا۔ بغیرماسک پہنے اور سماجی دوری کا خیال کئے بغیر اشیاء خوردونوش لینے کے لیے لوگ اکٹھا ہو گئے۔

غریبی ومفلسی کی وجہ سے کورونا کا خوف ختم

غریبوں وضرورت مندوں کو کھانے کی امید دکھی تو کورونا کا خوف ختم ہوگیا۔ خوردونوش کی اشیاء تقسیم ہونے لگی تو لوگ سماجی دوری تو دور ماسک لگانا تک بھول گئے۔

بہار: کشتیوں کے الٹنے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد ہلاک

غریبی ومفلسی کی وجہ سے کورونا کا خوف ختم

دراصل ضلع گیا کے آمس بلاک کے بھوپ نگر گاؤں کا یہ واقعہ ہے جہاں ایک بودھیسٹ تنظیم خوردونوش کی اشیاء تقسیم کرنے پہنچی تھی۔

غریبی ومفلسی کی وجہ سے کورونا کا خوف ختم

مقامی باشندوں نے کہا کہ انہیں لاک ڈاون میںں کوئی روزگار نہیں ملا اور راشن کی قلت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک تنظیم نے راشن دیا ہے جوکہ ایک ماہ تک چل سکتا ہے ۔

غریبی ومفلسی کی وجہ سے کورونا کا خوف ختم

آپ کو بتادیں کہ یہاں اس لئے بھی ماسک اور سماجی دوری ضروری تھی کہ کیونکہ ضلع گیا میں شہری حلقوں کے بجائے دیہی علاقوں میں کورونا کے مثبت کیسز زیادہ سمانے آرہے ہیں۔

غریبی ومفلسی کی وجہ سے کورونا کا خوف ختم

ABOUT THE AUTHOR

...view details