ریاست بہار کے کیمور میں آج سے کورونا ویکسی نیشن کا کام شروع ہو گیا ہے۔ ویکسی نیشن پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ نودیپ شکلا نے کیا۔
بھبھوا پی ایچ سی سینٹر میں افتتاح کے بعد انہوں نے مراکز کا معاٸنہ بھی کیا۔ ساتھ ہی سول سرجن سے ضروری جانکاری بھی لی۔
کیمور میں کورونا ویکسی نیشن کا کام شروع میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ملک و ریاست کے ساتھ کیمور میں بھی کورونا ویکسی نیشن کا کام شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں ویکسین سرکاری ملازمین کو لگائی جانی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع کے بھبھوا موہنیاں میں کل آٹھ مراکز بنائے گئے ہیں۔ جس میں سات سرکاری ہیلتھ سینٹر اور ایک پراٸیوٹ سینٹر ہے۔ ایک دن میں ایک سینٹر پر تقریبا سو لوگوں کی ٹیکہ کاری کی جائےگی۔
وہیں ضلع کے درگاوتی بلاک کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں بھی ٹیکہ کاری کا کام آج سے شروع ہوا۔ اس موقع پر صحت مرکز کو کافی خوبصورت طریقہ سے سجایا گیا تھا۔ بلاک میں 15 جنوری کو ہی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھی۔ ویکسی نیشن سینٹر کو صاف کرکے غباروں سے سجایا گیا تھا۔ جس کے بعد ایڈیشنل کلکٹر سمن کمار نے فیتہ کاٹ کر ویکسی نیشن کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 'میڈ اِن انڈیا' ویکسین خود انحصار بھارت کی عکاس: امیت شاہ
واضح رہے کہ کورونا کی پہلی ویکسین بلاک ہیلتھ منیجر منیش چندر سریواستو کو لگائی گئی۔ موہنیاں میں انومنڈل افسر امرتا بیس نے ریفرل ہسپتال میں فیتہ کاٹ کر آغاز کیا۔