اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: فرنٹ لائن پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ٹیکہ کاری - رنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین

اورنگ آباد میں کووڈ 19 کے لئے ویکسینیشن پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سوربھ زوروال اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار پوریکا نے کہا کہ اس مرحلے میں ضلع کے سبھی 3100 پولیس اہلکاروں کے علاوہ فرنٹ لائن ورکرس کو کووڈ-19 کا ویکسینیشن کیا جائے گا۔

اورنگ آباد: فرنٹ لائن ورکرز کے لئے ویکسینیشن کا کام شروع
اورنگ آباد: فرنٹ لائن ورکرز کے لئے ویکسینیشن کا کام شروع

By

Published : Feb 6, 2021, 11:01 PM IST

بہار کے ضلع اورنگ آباد میں ہفتہ کے روز سے فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا کام شروع ہوگیا۔

کووڈ 19 کے لئے ویکسینیشن پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سوربھ زوروال اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار پوریکا نے کہا کہ اس مرحلے میں ضلع کے سبھی 3100 پولیس اہلکاروں کے علاوہ فرنٹ لائن ورکرس کو کووڈ-19 کا ویکسینیشن کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے دو مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مہم کے تحت ہفتہ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بھی کووڈ کا ٹیکہ لگوایا۔ افسران کو سول سرجن ڈاکٹر اکرم علی نے کووڈ ویکسینیشن کا باقاعدہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ اجمیری کا عرس پیر سے شروع، زائرین کو مشروط داخلہ کی اجازت

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع میں نئے کووڈ-19 کے مریضوں کی تعدادمیں کمی درج کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details