اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں کورونا کے 1302 نئے کیسز

اتوار کے روز 1302 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار 268 ہوگئی ہے۔

بہار میں کورونا کے 1302 نئے کیسز
بہار میں کورونا کے 1302 نئے کیسز

By

Published : Oct 12, 2020, 9:48 AM IST

ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز 1302 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار 268 ہوگئی ہے۔ وہیں اب تک اس وائرس سے 946 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 'گزشتہ 24 گھنٹوں میں 96 ہزار 745 نمونوں کی جانچ ہوئی ہے۔ وہیں اس دوران 1217 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔'

ریاست بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ انفیکشن سے ریکور ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے پی نڈا کی ریلی میں توقعات سے کم لوگ پہنچے

بہار میں کورونا سے ریکوری کی شرح 94 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details