ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز 1431 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار 707 ہوگئی ہے۔
وہیں اب تک اس وائرس سے 910 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 20 ہزار 128 نمونوں کی جانچ ہوئی ہے۔ وہیں اس دوران 1497 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔'