ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ جمعرات کے روز 1203 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 266 ہوگئی ہے۔
وہیں اب تک اس وائرس سے 878 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1154 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔'