ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ہفتہ کے روز 1616 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر1 لاکھ 66 ہزار 987 ہوگئی ہے۔ وہیں اب تک اس وائرس سے 861 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ' گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1556 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔'
بہار میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ انفیکشن سے ریکاور ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔