ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ہفتہ کے روز 1421 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 56 ہزار 866 ہوگئی ہے۔ وہیں اب تک اس وائرس سے 808 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 5 ہزار 930 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔